مودی کو مجرم ظاہرکرنے پر کاروائی شروع

مودی کو مجرم ظاہرکرنے پر کاروائی شروع

نئی دہلی:مسلم کش فسادات میں ملوث ہونے کی شہرت رکھنے والے موجودہ بھارتی وزیراعظم کو ان کے ماضی کی وجہ سے ٹاپ ٹین مجرموں میں شامل کرنے پر بھارتی عدالت نے گوگل کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

احمد آباد کی عدالت کی جانب سے کی گئی کاروائی میں معروف سرچ انجن گوگل کے سی ای او سمیت اس کے بھارتی سربراہ کو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام ٹیکنالوجی ڈیسک کے مطابق بھارتی عدالت میں کیس کی اگلی سماعت 31 اگست کو طے کی گئی ہے۔

عدالت نے اس موقع پر یہ حکم بھی دیا ہے کہ نریندرا مودی کا نام ٹاپ ٹین مجرموں میں شامل کرنے پر گوگل حکام کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *