وارن پسندیدہ،مشی بھائی استاد،یاسرشاہ

وارن پسندیدہ،مشی بھائی استاد،یاسرشاہ

لندن: لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 75 رنز کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ شین وارن ان کے پسندیدہ کھلاڑی اور سابق اسپنر مشتاق احمد (مشی بھائی) ان کے استاد ہیں۔

پہلے میچ کے بعد انگلینڈ ٹیم کے لئے بڑا خطرہ بن جانے والے یاسر شاہ سے نمٹنے کیلئے انگلش ٹیم خصوصی تیاریاں کر رہی ہے۔

پاکستانی اسپنر اور دنیائے ٹیسٹ کے نمبر ون بالر سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے مسکراہٹ کی تربیت لی ہے؟ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا زبردستی نہیں کرتے بلکہ یہ ان کے مزاج کا حصہ ہے۔

لارڈز ٹیسٹ کے ہیرو نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ شین وارن پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور مشی بھائی استاد ہیں۔ یاسر کا کہنا تھا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ دونوں لارڈز میں موجود تھے ۔

یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں دس وکٹیں لینے والے یاسر شاہ کی کارکردگی کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ کارنامہ ایک فلیٹ پچ پر انجام دیا ہے جو اسپن بالرز کیلئے سازگار نہیں سمجھی جاتی۔

کرکٹ مبصرین نے یاسر شاہ کی کارکردگی کے بعد انہیں حالیہ دورہ میں گرین شرٹس کے لئے ایک اثاثہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب دھیمے اور مستقل مزاج کے پاکستانی کپتان مصباح الحق نے بھی فلیٹ پچ پر یاسر شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مخالف کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر تھکا کر غلطیاں کروائیں اور کامیابیاں حاصل کیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *