وزیر اعظم کی طبیعت بہتر ہونے لگی

وزیر اعظم کی طبیعت بہتر ہونے لگی

لاہور:وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت میں مزید بہتری آئی ہے۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ لاہور کے مطابق جاتی امراء میں سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے وزیراعظم نواز شریف کا معائنہ کیا ہے۔

ڈاکٹرز ٹیم کی ہدایت پر وزیراعظم نواز شریف اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال کر رہے ہیں۔

طبی معالجین کی ہدایت پر وزیراعظم نے چہل قدمی بھی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے اب ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

ترجمان وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اتوار تک لاہور میں مزید قیام کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹانگ میں ہونے والے انفیکشن کی وجہ سے وزیراعظم نواز شریف نے وقتی طور پر اسلام آباد جانے کا ارادہ ترک کر دیا تھا تاہم اب ڈاکٹرز ان کی طبیعت میں بہتری کی اطلاع دے رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *