پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس تحقیقات پر وزیرا عظم کے خلاف آئینی اور قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پانا ما لیکس تحقیقات پر وزیرا عظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پٹیشن صرف سپریم کورٹ میں نہیں بلکہ ایک ریفرنس قومی اسمبلی میں اسپیکر کے دفتر میں بھی فائل کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی پٹیشن حال ہی میں پی ٹی آئی جوائن کرنے والے سینئر وکیل نعیم بخاری اور انکی ٹیم نے تیار کی ہے جبکہ چیئرمین عمران خان خود پٹیشن میں بطور فریق شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے آئینی و قانونی حکمت عملی اپناتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سے بھی رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں بھی وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کر چکی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *