پوزیشن ہولڈرزکا معاشی پس منظر

پوزیشن ہولڈرزکا معاشی پس منظر

لاہور:پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن کے میٹرک کے نتائج کے مطابق آرٹس بوائز گروپ میں پوزیشن لینے والے طالب علم انتہائی کمزور معاشی پس منظر کے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

 آرٹس بوائز گروپ میں پہلی پوزیشن لینے والے طالبعلم صابر علی کے والد مزدور ہیں

آرٹس بوائز گروپ میں تیسری پوزیشن لینےوالےطالبعلم اللہ دتہ کےوالد گدھاگاڑی چلاتے ہیں۔ جب کہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی اریج وسیم کے والد گارمنٹ فیکٹری میں ورکر ہیں۔

نتائج کے مطابق آرٹس کے مضامین میں کامیابی کا تناسب 60.68فیصد رہا جب کہ ان مضامین میں 83 ہزار 550 امیدوار کامیاب ہوئے۔

انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے مطابق سائنس مضامین میں کامیابی کا تناسب 78 فیصد رہا اور کامیاب امیدواروں کی تعداد ایک لاکھ 31ہزار161رہی۔

یاد رہے لاہور بورڈ میں  میٹرک کے امتحانات میں کل2لاکھ 16 ہزار692 امیدواروں نے حصہ لیا جب کہ کامیابی کا تناسب  71.48فیصد رہا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *