جنسی ہراساں کرنے پر خاتون کی خودکشی

جنسی ہراساں کرنے پر خاتون کی خودکشی

نئی دہلی:بھارت میں عام آدمی پارٹی کی خاتون ورکر نے ساتھی مرد کارکن کی جانب سے جنسی طور پر حراساں کئے جانے کے بعد خود کشی کر لی ہے۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں پیش آنے والے واقعہ کی مقامی پولیس نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

خود کشی کرنے والے خاتون کے خاندان کا کہنا ہے کہ جنسی طور پر ہراساں کرنے والے عام آدمی پارٹی ورکر کی رہائی کے بعد سے خاتون بہت ذیادہ دبائو میں تھی۔

بھارت میں تیسری سیاسی قوت کے طور پر سامنے آنے والی عام آدمی پارٹی نے جنسی ہراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث فرد کو اپنا کارکن نہیں مانا تھا تاہم دہلی کی ریاستی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

خود کشی کرنے والے خاتون کے متعلق کہا گیا ہے کہ اس نے شمال مغربی دہلی میں واقع اپنے گھر میں ذہر لے لیا تھا جس کے بعد وہ اسپتال میں انتقال کر گئی۔

سینئر پولیس آفیسر کے مطابق خاتون کی شکایت پر جون میں مقدمہ درج کر کے ملزم رمیش وادہوا کو گرفتار کیا گیا تھا۔

خاتون نے پولیس کو اپنی شکایت میں کہا تھا کہ اس کے جسم کو چھو کر جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

خاتون کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث شخص کو عام آدمی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی کی سرپرستی حاصل ہے۔

دہلی میں اپوزیشن جماعت بی جے پی نے حکمراں پارٹی کی قیادت پر خاتون کے معاملہ میں عدم توجہی کا الزام لگایا ہے جس کا انکار کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن خاتون کی موت کے مسئلہ کو سیاست کے لئے استعمال کر رہی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *