سینیٹر حافظ حمداللہ کی درخواست ضمانت منظور

سینیٹر حافظ حمداللہ کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد:ایڈیشنل سیشن جج نے سماجی کارکن ماروی سرمد کو ہراساں کرنے کے کیس میں جمعیت علما اسلام کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ۔

دی نیوز ٹرائب کے اسلام آباد نمائندے کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں نجی ٹی وی چینل پر خاتون سماجی کارکن ماروی سرمد کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت مدعیہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مدعیہ ماروی سرمدکراچی میں ہیں اس لیے 24 جولائی تک کا وقت دیا جائے۔

ماروی سرمد کے وکیل کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے ریمارکس دیے کہ مدعیہ کراچی میں ہیں جبکہ قابل ضمانت دفعات میں وقت کیوں دیا جائے؟

عدالت نے سینیٹر حافظ حمداللہ کو 30،30 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

یاد رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سینیٹر حافظ حمداللہ اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شدید تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر خاتون نے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *