کراچی میں ہلکی بوندا باندی کاامکان

کراچی میں ہلکی بوندا باندی کاامکان

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک بار پھر حبس اور گرمی کی جانب بڑھتے موسم کے ستائے رہائشیوں کیلئے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دورا ن کراچی کا موسم مکمل ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ شہر میں ہلکی بوندا باندی کابھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

آج ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے اور اس وقت شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 28 کلو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *