لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءکے ناموں کا اعلان کر دیاہے۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق عمومی تعلیمی روایت کے برعکس حالیہ نتائج بتاتے ہیں کہ سائنس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنیں لڑکوں نے حاصل کیں ہیں۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹرک میں پوزیشن لینے والے طلبا کے ناموں کا اعلان بورڈ کے چیئرمین نصر اللہ ورک نے بدھ کو کیا ۔

مجموعی طور پر پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں رانا عمر فرمان نے 1087 نمبرلے کر پہلی، شایان وحید نے 1086 نمبر لے کر دوسری جبکہ سید مومن علی اور حسنین مشتاق نے 1085 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس گروپ میں بھی انہی طلبا نے پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں ہیں۔ آرٹس گروپ میں لڑکیوں کو لڑکوں پر سبقت رہی جس میں اقراء نے 1067 نمبر لے کر پہلی عائشہ خالد اوراریج فاطمہ نے 1055 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ تیسری پوزیشن عظمی وارث نے 1045 نمبروں کے ساتھ حاصل کی ۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *