آئی ایس پی آر:عاصمہ جہانگیر عدالت پہنچ گئیں

آئی ایس پی آر:عاصمہ جہانگیر عدالت پہنچ گئیں

اسلام آباد:خاتون وکیل عاصمہ جہانگیر نے عدالت میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے خلاف دائر کردہ درخواست میں پوچھا ہے کہ آئی ایس پی آر کے زیر انتظام ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی ذرائع آمدنی کے بارے میں بتایا جائے۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق عاصمہ جہانگیر نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے متعلق درخواست عدالت میں دائر کر دی ہے۔

عاصمہ جہانگیر کی جانب سے دائرکردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر ایک بڑا سوشل میڈیا سیل چلا رہاہے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ حکومت سے یہ بھی پوچھا جائےکوئی پیشہ ور صحافی آئی ایس پی آرکے لئے کام کررہاہے۔

اپنی درخواست میں عاصمہ جہانگیرنےآئی ایس پی آرکےزیرانتظام ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کےذرائع آمدنی بتانےکابھی کہاتھا۔

یاد رہے کہ یہ ضمنی درخواست عاصمہ جہانگیر عاصمہ جہانگیر کی جانب سے 15 جون کی سماعت کے دوران داخل کی گئی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *