بھارت میں نواز شریف کے خلاف عدالتی کاروائی

بھارت میں نواز شریف کے خلاف عدالتی کاروائی

اسلام آباد/نئی دہلی:بھارت کے شہر امبالہ میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

دی نیوز ٹرائب کو مقامی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف پر کشمیریوں کو بھڑکانے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کے خلاف درخواست اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ آف انڈیا کے صدر وریش شندیلیہ کی جانب سے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔

مذکورہ عدالت نے درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کو ارسال کر دی ہے جو اس معاملے پر آج سماعت کرے گا۔

شندیلیہ کے وکیل سندیپ کا کہنا ہے کہ یہ درخواست انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت دائر کی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے حریت رہنمائوں یٰسین ملک،سید علی گیلانی اور صابر شاہ کو مقبوضہ وادی میں تشدد بڑھانے کے لئے اکسایا اس لئے ان کشمیری رہنمائوں کے نام بھی درخواست میں شامل کئے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *