مقبوضہ وادی سمیت پاکستان میں یوم سیاہ

مقبوضہ وادی سمیت پاکستان میں یوم سیاہ

اسلام آباد/سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج مقبوضہ وادی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منا یا جا رہا ہے۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر حریت رہنمائوں کی جانب سے ہڑتال کی کال میں مزید تین دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہداءکی تعداد 48تک جا پہنچی ہے اور وادی میں مسلسل 12ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔

دی نیوز ٹرائب ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی مظالم کے خلاف آج سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے اور اس موقع پر تمام دفاتر میں ملازمین سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی دیں گے اور نماز ظہر کے بعد کشمیری شہداءکے لئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

دوسری جانب تحریک آزادی جموں کشمیر کے زیر اہتمام 2روزہ کشمیر کارواں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کارواں میں سینکڑوں بسیں کاریں اور منی ٹرک شامل ہیں اور شرکاءکشمیر کی آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف بینرز بھی اٹھا رکھے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *